اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے سوڈانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وفود نے بھی مذاکرات کیے، جن میں سکیورٹی، داخلی امور، پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت اور نادرا کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
فریقین نے سائبر کرائم کے تدارک اور اس شعبے میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔




