بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ کے خاتمے کے لیے چین سے امریکی رابطہ، تہران تک واشنگٹن کا پیغام پہنچا دیا گیا

 

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرانے کے لیے چین سے سفارتی کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر چینی حکام سے رابطہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق چین نے واشنگٹن کا پیغام ایرانی قیادت تک پہنچا دیا ہے، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس نے گزشتہ ماہ ایرانی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی کو بھی خط ارسال کیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی قیادت امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن کی پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل کا جائزہ لے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button