پاکستان
Trending

سفارتی یکجہتی اور امنِ عامہ کا مشن: وزیراعلیٰ سندھ کی ایرانی قونصل خانے آمد، صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ایپکس کمیٹی طلب

 

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج ایک جانب برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، تو دوسری جانب صوبے کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایرانی قیادت کی شہادت پر تعزیت کے فوری بعد صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں قائم ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا اور قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں کی شہادت پر سندھ حکومت اور عوام کی جانب سے دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ "پاک ایران دوستی لازوال ہے اور ہم اس عظیم صدمے میں ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
کراچی سمیت صوبے بھر میں حالیہ سیکیورٹی خدشات اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں عسکری قیادت، آئی جی سندھ اور حساس اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button