پاکستان
Trending

نئے صوبوں کے قیام پر قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود، سب سے پہلے متفقہ علاقوں میں عملدرآمد کریں: بلاول بھٹو زرداری

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کے معاملے پر قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود ہے، اور سب سے پہلے وہ علاقے جہاں سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے، وہاں صوبے بنانے پر عمل کیا جانا چاہیے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اگرچہ 20 صوبوں کے قیام کی تجویز زیرِ غور ہے، مگر عملی طور پر سب سے پہلے متفقہ علاقوں میں اقدام اٹھایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب نئے صوبے بنانے پر اتفاق ہوا تھا، اس وقت پیپلزپارٹی کی اکثریت موجود نہیں تھی، پھر بھی پیش رفت ممکن ہوئی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ’’ہماری پارٹی کی خوبی یہ ہے کہ ہم جمہوری بھی رہی اور ضرورت پڑنے پر گورنر راج بھی لگایا‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کی اور بلدیاتی نظام بھی نافذ کیا، تاہم سندھ کا بلدیاتی نظام زیادہ مضبوط ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کی ترقی اور سیاسی استحکام کے لیے مفاہمت ناگزیر ہے۔ ’’اگر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے بات نہ کریں تو صوبوں میں حالات خراب ہوں گے اور مسائل پیدا ہوں گے۔‘‘

پی ٹی آئی کے رویے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیپلزپارٹی نے لائی اور پہلی بار ایک وزیراعظم کو گھر بھیجا۔ ’’پی ٹی آئی کا رویہ مسلسل نظام پر دباؤ ڈالتا رہا، جس سے پورے ملک کا سیاسی ماحول متاثر ہوتا ہے۔‘‘

انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملنے بھی گئے تھے، لیکن ’’باہر آکر حملے شروع ہو گئے، جسے برداشت کرنا مشکل ہے‘‘۔ عمران خان سے ملاقات کے بارے میں سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سب کے ساتھ بات کرنی چاہیے، مگر ’’جب بھی ہم مفاہمت کی طرف قدم بڑھاتے ہیں، دوسری طرف سے حالات خراب کر دیے جاتے ہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button