پاکستان
Trending

کوئٹہ میں امن و امان پر اہم اجلاس، محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے پر اتفاق

 

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور صوبے میں جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں بلوچستان میں انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے، جدید تقاضوں کے مطابق سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور امن و امان کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے وفاقی حکومت بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بحالی امن کے لیے تیار کیے گئے ماسٹر پلان پر فوری اور مؤثر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button