اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر اہم دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ اسحاق ڈار نے بیلاروس، ازبکستان، قازقستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور متعلقہ ممالک نے دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹرانسپورٹ اور علاقائی رابطوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اور وزرائے خارجہ کے درمیان زراعت، ٹیکنالوجی اور ہنرمند افرادی قوت کے شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ فریقین نے خطے میں معاشی ترقی اور باہمی روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔
ملاقاتوں کے دوران وزرائے خارجہ نے امریکا۔ایران صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعمیری کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔




