کھیل

امام الحق کی سرفراز کو پرینک کال، سابق کپتان کے جواب پر سب لوٹ پوٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پرینک فون کال کی تاہم اس کے بو جو ہوا اس نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ بیٹر امام الحق بطور مہمان شریک ہوئے، ایک سیگمنٹ کے دوران انھوں نے اپنے سابق قائد سرفراز احمد کو کال ملائی، لائن ملتے ہی سرفراز احمد نے کال پر ان سے خیریت دریافت کی۔

اس دوران امام الحق نے اچانک کہا کہ بڑا افسوس ہوا سیفی بھائی، آگے سے سرفراز احمد نے حیران ہو کر پوچھا کے کس چیز کا افسوس ہوا؟

تاہم چئمپئنزٹرافی فاتح کپتان کو امام الحق نے مزید پریشان کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں آپ کو کیسے بتائوں میرے منہ سے الفاظ ہی نہیں نکل رہے۔

امام نے پھر انھیں تنگ کرنے کےلیے کہا کہ بہت افسوس ہوا، اس پر آگے سے سرفراز نے تھوڑے تیز لہجے میں کہا کہ ایسا کیا ہوگیا ہے بھائی، جس پر امام اور میزبان سمیت اسٹوڈیو میں بیٹھے شائقین بھی بے ساختہ ہنسنے لگے۔

سرفراز احمد نے امام کو کہا کہ میرا غم تو مٹ گیا، تجھے کس چیز کا افسوس ہورہا ہے، تو امام نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ میرا غم نہیں مٹا اس لیے افسوس کررہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button