پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوجوانوں کے لیے ہنر کی اہمیت پر زور، خود مختاری کا پیغام

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کو ہنر سیکھنے اور خود کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں صرف تعلیمی ڈگری کافی نہیں، بلکہ حقیقی کامیابی کے لیے ہنر لازمی ہے جو نہ صرف روزگار کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ قوم کی ترقی کا بھی ضامن ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے متعدد پروگرامز شروع کیے ہیں جن میں اسکولوں میں ایڈٹیک، مختلف سرکاری اداروں میں انٹرنشپز اور جدید آئی ٹی تربیت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرنے کا ایک مضبوط مرکز بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں فری لانسرز کے لیے بین الاقوامی سرٹیفکیشن پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ نوجوان جدید عالمی معیارات کے مطابق روزگار کے حصول کے لیے تربیت حاصل کر سکیں

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کا خواب ہے کہ پنجاب کا ہر نوجوان ہنر مند ہو تاکہ وہ نہ صرف خود روزگار حاصل کرے بلکہ دوسروں کو روزگار دینے کی بھی صلاحیت رکھے۔ انہوں نے نوجوانوں کو فری لانسنگ سے لے کر کاروباری شعبے تک ہر میدان میں کامیابی کی ترغیب دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button