پاکستان

حکومت کی نئی ہدایات، شوگر ملز سے چینی کی خریداری میں سخت شرائط نافذ

اسلام آباد: حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے عمل کو مزید سخت کر دیا ہے اور اس کے لیے کئی نئی شرائط عائد کر دی ہیں۔ اب شوگر ملز سے چینی خریدنے کے لیے سیلز ٹیکس رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ خوراک کے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ بھی ضروری قرار پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی شرائط کے تحت شوگر ڈیلرز کو ادائیگی آن لائن کرنا ہوگی اور بغیر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے چینی خریدنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس سے چینی کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہونے اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر سیکٹر کے حوالے سے اجلاس میں چینی کی ترسیل میں تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لیا گیا۔ وزیر نے کہا کہ چینی کی فراہمی اور قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شوگر ملز کے اسٹاکس کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے تحفظات بھی پیش کیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین اور صنعت دونوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور مسائل کے حل کے لیے مستقل رابطہ رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button