لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی سمیت پانچ ملزمان کو تاحال اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ جج محمد عارف خان نیازی کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے دائر 9 درخواستیں اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ تحریری حکم کے مطابق ملزمان کے وکلا نے ان درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی ہے، جس پر عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے دائر درخواستوں پر دلائل کے لیے وکلا کو بھی طلب کر لیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔




