پاکستان
Trending

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر گورنر پنجاب کی محتاط پیش رفت، سیکریٹری کو بریفنگ کے لیے طلب کر لیا

 

لاہور: پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 پر دستخط سے قبل گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو سوموار کے روز بریفنگ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ بریفنگ کا مقصد بل میں مجوزہ ترامیم کے نکات اور ان کے ممکنہ اثرات پر وضاحت حاصل کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بل پر بریفنگ کے بعد پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی پہلے ہی اس بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے اور گورنر کو اس حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ ترمیمی بل میں کچھ شقیں مقامی حکومتوں کے اختیارات کو محدود کر سکتی ہیں، جس سے جمہوری عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

گورنر ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار سلیم حیدر کسی بھی قانون پر دستخط کرنے سے قبل مشاورت کو ضروری سمجھتے ہیں تاکہ قانون سازی کا عمل شفاف اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی بل کی منظوری یا نظرثانی کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا، جب کہ سیاسی حلقوں کی نظریں اب گورنر کے فیصلے پر مرکوز ہو چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button