ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی آج ماسکو میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
روسی صدارتی محل کریملین کے مطابق، یہ ملاقاتیں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے انعقاد کے بعد ہو رہی ہیں۔ تینوں رہنماؤں کی ملاقاتیں روس، ایران اور قطر کے درمیان سفارتی روابط اور باہمی تعاون کے حوالے سے اہم قرار دی جا رہی ہیں۔




