پاکستان

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کے دوسرے مرحلے کا آغاز

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے کر دیا ہے، جس میں غیر رجسٹرڈ عازمین بھی شامل ہو سکیں گے۔
وزارت حج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کل ایک لاکھ اٹھارہ ہزار دو سو دس میں سے چھالیس ہزار نو سو چوبیس نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں صرف چھ دن کے اندر اکہتر ہزار دو سو چھاسی رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرائیں، جو کُل کوٹے کا تقریباً ساٹھ اعشاریہ تین فیصد ہے، جبکہ بقیہ انتالیس اعشاریہ سات فیصد نشستیں ابھی بھی خالی ہیں۔
سرکاری حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔ درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں سولہ اگست تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
38 سے 42 دن کے طویل حج کے لیے پانچ لاکھ روپے اور 20 سے 25 دن کے مختصر حج کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ روپے پہلی قسط کے طور پر جمع کرانا لازم ہوگا۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اپنے قریبی عزیزوں کے ذریعے بینکوں میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، تاہم وطن واپسی پر انہیں میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button