پاکستان
Trending

سیلابی صورتحال انتہائی سنگین، حافظ آباد اور دیگر اضلاع میں فوج طلب

 

لاہور :پنجاب میں سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر حافظ آباد میں بھی فوج طلب کر لی گئی ہے، جب کہ اس سے پہلے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ اور سرگودھا میں فوج نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

فوجی دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ وزیر آباد میں بھی پاک فوج سیلاب متاثرین کی ریسکیو آپریشنز میں حصہ لے رہی ہے۔

قصور میں پاک فوج کے جوان عوام کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ شہریوں کی فوری مدد کے لیے کوشاں ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی اور فوجی ہدایات پر عمل کریں اور محفوظ رہیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button