پاکستان
Trending

بھارت نے تھین ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے، دریائے راوی میں سیلاب کا خدشہ، پنجاب میں ہائی الرٹ جاری

دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم کے تمام گیٹ کھولنے کے باعث پانی کی شدید آمد شروع ہو گئی ہے، کوٹ نیناں پر 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی پاکستانی داخل ہو رہا ہے

 

لاہور : بھارت کی جانب سے دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم کے تمام گیٹ کھولنے کے باعث پانی کی شدید آمد شروع ہو گئی ہے، کوٹ نیناں پر 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی پاکستانی داخل ہو رہا ہے،

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دریائے راوی کے جسٹر، شاہدرہ اور ہیڈبلوکی علاقوں میں سیلابی ریلے کے گزرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جسٹر پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 42 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جبکہ شاہدرہ پر 56 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال اور فیصل آباد کے انتظامی حکام کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں، مساجد اور دیگر مقامات پر سیلاب سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے تاکہ عوام کو ممکنہ خطرات سے بروقت خبردار کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button