فیشن

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی آمد جلد متوقع

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشی شیئر کی اور اپنے شوہر یاسر حسین اور نئے آنے والے بیٹے کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اقرا عزیز نے ایک خوبصورت کیپشن کے ساتھ لکھا: "ہم جلد 4 ہونے جا رہے ہیں”، جس سے واضح ہوگیا کہ جوڑا اپنی زندگی میں ایک اور ننھے مہمان کی آمد کے لیے بے حد خوش ہے اور اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشی کو بانٹنا چاہتا ہے۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی محبت کی کہانی 2019 میں لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران شروع ہوئی، جب یاسر حسین نے اقرا عزیز کو عوامی طور پر شادی کی پیشکش کی تھی، جس پر اقرا نے خوشی خوشی ہاں کہہ دیا تھا۔ اس کے بعد دسمبر 2019 میں دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھ کر ایک نیا آغاز کیا تھا۔ 2021 میں دونوں کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اور اب ان کے گھر ایک اور خوشی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button