لاہور میں بسنت کو محفوظ اور منظم انداز میں منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی انفورسمنٹ سکواڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اے سیز کی سربراہی میں کام کرنے والے یہ سکواڈز کسی بھی وقت گوداموں اور کائٹس کی جانچ کر سکیں گے۔
رجسٹرڈ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز بھی سکواڈز کا حصہ ہوں گی تاکہ قواعد کی مکمل پابندی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ شیڈول ون کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کی رجسٹریشن فوری منسوخ کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




