لاہور: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے، جو 77 سال سے بھارتی ظلم و جبر اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کرتی ہے۔
فلم میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی ساخت بدلنے کی کوشش کی۔ ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں بھارتی جیلوں میں قید ہیں، جو اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔
دستاویزی فلم میں کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو سراہا گیا ہے۔




