بین الاقوامی

ورجینیا کی تاریخ میں نئی تبدیلیاں: ایبی گیل پہلی خاتون گورنر اور غزالہ ہاشمی نائب گورنر منتخب

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں تاریخ رقم ہو گئی جب ڈیموکریٹک امیدوار ایبی گیل اسپین برجر نے گورنر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی، اور یوں وہ ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر بن گئیں۔

ایبی گیل نے ریپبلکن امیدوار ونسم ارل سیرز کو شکست دے کر 7 لاکھ 84 ہزار 763 ووٹ لیے تاہم  سیرز نے 6 لاکھ 49 ہزار 937 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

اس جیت نے نہ صرف ورجینیا بلکہ پورے امریکہ میں خواتین کی سیاست میں بڑھتی ہوئی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ ایبی گیل اسپین برجر کی کامیابی ایک تاریخی لمحہ ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ خواتین کی قیادت میں پیش رفت ہو رہی ہے، اور یہ تبدیلی آنے والی سیاست میں مزید خواتین کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دے گی۔

اس کے علاوہ، ورجینیا میں نائب گورنر کے انتخاب میں غزالہ ہاشمی نے اپنی حریف جان ریڈ کے مقابلے میں واضح برتری حاصل کی ہے۔ غزالہ ہاشمی کی کامیابی مسلم کمیونٹی اور جنوبی ایشیائی نسلوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ وہ ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی سینیٹر بھی رہ چکی ہیں۔ ان کی جیت مسلم خواتین کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے مترادف ہے، جو نہ صرف ورجینیا بلکہ پورے امریکہ میں کمیونٹیز کی سیاست میں شمولیت کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button