پاکستان
Trending

کروز میزائل ’تیمور‘ کے کامیاب تجربے نے پاک بحریہ کو فضا میں بھی ناقابلِ تسخیر بنا دیا

 

کراچی : پاکستان کی بحری حدود کی حفاظت کے لیے ایک نیا اور طاقتور باب روشن ہو گیا ہے۔ پاک بحریہ نے فضا سے سطحِ سمندر پر مار کرنے والے جدید ترین کروز میزائل ’’تیمور‘‘ کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے، جس نے سمندر کی لہروں پر موجود اپنے ہدف کو پلک جھپکتے ہی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق، یہ تجربہ محض ایک مشق نہیں بلکہ دشمن کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ میزائل نے فضا سے فائر ہونے کے بعد اپنی غیر معمولی تکنیکی مہارت سے ہدف کو کامیابی سے ہٹ کیا۔ ’تیمور‘ کی بدولت اب پاک بحریہ طویل فاصلے سے ہی دشمن کے بحری جہازوں اور اثاثوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت حاصل کر چکی ہے۔
یہ کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی ہمہ وقت جنگی تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا بین ثبوت ہے۔اس عظیم اسٹریٹجک کامیابی پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملکی دفاع کی مضبوطی کی جانب بڑا قدم قرار دیا ہے۔ فیلڈ مارشل اور تمام سروسز چیفس نے بھی اس کامیاب تجربے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’تیمور‘ میزائل کی شمولیت سے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رہے گا اور بحری سرحدوں کا تحفظ مزید یقینی ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button