کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز دھماکے دار انداز میں ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نے 2,238 پوائنٹس کی بڑی چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
موجودہ انڈیکس 1,74,437 پوائنٹس (ٹریڈنگ کے دوران)، اضافہ: 2,238 پوائنٹس سے زائد، سابقہ بندش 1,72,196 پوائنٹس تھی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے موصول ہونے والے ایک ارب ڈالر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی خبروں نے سرمایہ کاروں کو "بائنگ موڈ” میں لا کھڑا کیا ہے۔ انڈیکس میں ہونے والی اس غیر معمولی تیزی نے ثابت کر دیا ہے کہ معاشی استحکام کی پالیسیاں رنگ لا رہی ہیں اور سرمایہ کار پاکستان کی معیشت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔




