واشنگٹن: فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ سے نوازا۔ یہ ایوارڈ واشنگٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی جانب سے پیش کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فیفا نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ یہ ایوارڈ اُن شخصیات کو دیا جائے گا جنہوں نے امن قائم رکھنے کے لیے غیرمعمولی کوششیں کی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قیادت میں لاکھوں جانیں بچائی گئیں اور بھارت و پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا۔




