پاک فوج نے مہمند میں افغان طالبان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کی مدد سے مہمند میں بڑی تعداد میں دہشت گرد بھیجنے کی کوشش کی، لیکن پاک فوج کی سخت اور بروقت کارروائی نے ان کی کوششیں زمین بوس کر دیں۔اس کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں امن قائم کرنے کی کوششیں مزید مضبوط ہوئی ہیں۔




