کراچی : سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے باعث 20 اور 21 اکتوبر کو سرکاری ملازمین کے لیے دو روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ چھٹیاں صرف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے ہوں گی۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیلات بلدیاتی اداروں اور خودمختار اداروں میں خدمات انجام دینے والے ہندو ملازمین پر بھی لاگو ہوں گی، تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ دیوالی کا تہوار خوشی سے منا سکیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 اکتوبر کو متعلقہ اداروں میں ہندو ملازمین چھٹی پر رہیں گے۔




