پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور معیشت پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے علاقے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، معیشت کی بہتری اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا موجودہ حکومت کا اہم ہدف ہے، اور وقت کے ساتھ پاکستان ترقی و خوشحالی کی سمت بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت اور قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کی تعریف ملکی و عالمی سطح پر کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عوامی فلاحی منصوبوں اور ترقیاتی حکمتِ عملی پر بھی بات چیت کی۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ گئے، جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button