پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کا گھریلو صارفین کیلئے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے گیس کنکشنز کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے لاکھوں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیس کنکشنز کی بحالی سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022ء میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی قلت ایک بڑا چیلنج تھی، اسی وجہ سے اس وقت عوام سے معذرت کرنا پڑی، تاہم اب صورتحال بہتر ہونے کے بعد حکومت نے کنکشنز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ عوام کو سردیوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی ریلیف کے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button