اسلام آباد: پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی کے دعوے کو مسترد کر دیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کو گرفتار کر لیا۔
وزارت کے مطابق یہ دعویٰ سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے، اور پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی 11 مئی 2025 کی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اپنی اندرونی اور عسکری ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لے رہا ہے۔




