بین الاقوامی
Trending

پاکستان اور سعودی عرب میں سکیورٹی تعاون کا نیا مرحلہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 

ریاض: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ممالک نے اس معاہدے کو اسٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کے استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

دونوں فریقوں نے سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button