پاکستان
Trending

پاکستان میں مذہبی رواداری اور قومی اتحاد کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں:حافظ طاہر اشرفی

لاہور:لاہور میں چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک اعتدال پسند اور پرامن معاشرہ بنانا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے وژن کا اہم حصہ ہے، جس کے حصول کے لیے مختلف ادارے اور علما مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی نے اعتدال، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں اور اس حوالے سے قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کی فضا مضبوط ہو رہی ہے، جبکہ عوام فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے عناصر کے عزائم سے آگاہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام ملک میں امن، استحکام اور اتحاد کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق قومی پیغام امن کمیٹی نے قومی اتفاقِ رائے پر مبنی بیانیہ تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد معاشرے میں برداشت، اعتدال اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button