اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دی۔ نئے قواعد کے تحت فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل آف دی فلیٹ اور مارشل آف دی ائیر کے تقرر اور مراعات کا تعین کیا گیا ہے، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم ہو جائے گا۔




