چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے گیریژنز کا دورہ کیا اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جدید تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کی پیشہ ورانہ قابلیت اور استعداد کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ جدید جنگی تقاضے تکنیکی مہارت، فوری فیصلے اور مؤثر صورتِ حال سے آگاہی کے متقاضی ہیں۔




