پاکستان
Trending

شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز اور شاہراہیں بند، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں


ملک بھر میں شدید دھند کے پیش نظر کئی اہم موٹرویز اور قومی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

موٹروے M5 (ملتان سے شیر شاہ) ظاہر پیر تک بند رہے گی، M3 (درخانہ سے رجانہ) اور M4 (گوجرہ سے ملتان) بھی دھند کے باعث بند ہیں۔

قومی شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، خاص طور پر کسووال، راجپوت نگر، قادر پور اور بہاولپور بائی پاس میں ٹریفک متاثر ہے۔ اڈا شنال اور مسافر خانہ کے علاقوں میں بھی دھند کی شدت سے ٹریفک محدود ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی رہنمائی یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button