بین الاقوامی
Trending

میکسیکو میں نجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ میں تباہ، 7 افراد ہلاک


میکسیکو: سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی علاقے میں ایک نجی چھوٹے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق طیارہ آکاپولکو سے اڑا اور ٹولوکا ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ کی کوشش کے دوران فٹ بال گراؤنڈ کے پاس ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔

نجی طیارے میں 10 افراد سوار تھے جن میں 8 مسافر اور 2 عملے کے افراد شامل تھے۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے اور حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button