واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی تیاریاں کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ کارروائی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے پر اعتماد مزید کمزور ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے مختلف آپشنز زیر غور ہیں، تاہم امریکی حکام نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ دوسری جانب ایران کی طرف سے بھی ان اطلاعات پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔




