صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کو کنٹرول میں رکھنے کے بیان کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہو کر نعرے لگائے اور ’’وینزویلا کے خلاف جنگ نہیں‘‘ کے بینرز لہرا کر احتجاج کیا۔
نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں مظاہرین نے ریلی نکالی اور صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔
اس احتجاج کی لہر بین الاقوامی سطح پر بھی دیکھی گئی، جہاں فرانس، اٹلی، یونان، ارجنٹائن اور کولمبیا میں امریکی آپریشن کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے کہا کہ وینزویلا میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا اور عالمی برادری کو غیر قانونی اقدامات کے خلاف فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
سماجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے امریکی پالیسی پر عوامی ردعمل اور بین الاقوامی تشویش کی عکاسی کرتے ہیں۔




