اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور آئندہ رمضان کے لیے مجوزہ پیکج پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رمضان پیکج کی کارکردگی اور شفافیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز میں دہائیوں سے جاری مالی بدعنوانی اور انتظامی بدنظمی کے خاتمے کو وفاقی حکومت کا اہم اور فیصلہ کن قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق عوام تک امدادی رقوم کی بروقت اور شفاف فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے آئندہ رمضان اور عید پیکج کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو باہمی تعاون سے جامع اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔




