اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل بنانے کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے دے دی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، سید احسن رضا، ملک جاوید اقبال، محمد جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک محمد اویس خالد، چوہدری سلطان محمود، تنویر احمد شیخ اور عبہر گل مستقل جج بنیں گے۔
اعلامیے کے مطابق، ایڈیشنل جج راجا غضنفر علی خان کو مستقل نہیں کیا جا سکا، جبکہ طارق محمود باجوہ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دو ممبران جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مسلسل غیر حاضر رہے۔




