پاکستان
Trending

کراچی بحران: مصطفیٰ کمال کا سندھ حکومت پر کڑا وار، وفاق کو شہر کا حصہ بنانے کا مطالبہ

 

کراچی: سابق میئر اور MQM رہنما مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے اور 18ویں ترمیم ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور شہر قائد کے شہری مسلسل سانحات اور حادثات کا شکار ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  "جمہوری دہشتگردی کرنے والے کراچی کو سنبھال نہیں سکتے۔ دنیا چاند پر جا رہی ہے، کراچی والے گٹر میں گر رہے ہیں اور ڈمپر کچل رہے ہیں۔ سانحات کے باوجود سندھ حکومت سوئی رہتی ہے۔”

وفاقی وزیر نے بھی شہر میں بڑھتی ہوئی ناامنی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ  "ہم کراچی میں اور کتنے سانحات برداشت کریں؟ کتنے خون، کتنی لاشیں اٹھائیں؟ سندھ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔”

مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب وزیراعظم کراچی کے لیے اقدامات کرتے ہیں تو پیپلزپارٹی ناراض ہو جاتی ہے، اور جب تنقید کی جاتی ہے تو سانحہ بلدیہ کے طعنے دے دیے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button