کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے گل پلازہ سانحہ کے بعد بعض سیاسی حلقوں کی تنقید پر سخت مؤقف اختیار کیا اور کہا کہ کچھ لوگ سانحہ پر سیاست کر رہے ہیں، جبکہ خود ماضی میں ایسے واقعات کر چکے ہیں۔
شرجیل میمن نے زور دیتے ہوئے کہا "جھوٹ بولنے والے ہمیں جواب دینے پر مجبور کر رہے ہیں۔ آپ لاشیں گرانے والے ہیں، آج کہتے ہیں کتنی لاشیں اٹھائیں گے۔ "آپ کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں، منہ توڑ جواب دے سکتا ہوں۔”
"سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے گل پلازہ سانحہ کے بعد بعض سیاسی حلقوں کی تنقید پر سخت مؤقف اختیار کیا اور کہا کہ "جب کراچی میں روز لاشیں گرتیں اور ہڑتالیں ہوتی تھیں، تب آپ خاموش کیوں تھے؟”
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے درمیان آپسی جھگڑا جاری ہے اور 18ویں ترمیم کے خلاف باتیں کرنے والے اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گل پلازہ سانحہ کے متاثرین کے حوالے سے شرجیل میمن نے بتایا کہ 86 لاپتہ افراد میں سے 2 زندہ ہیں اور چند معمولی زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت لواحقین یا دکانداروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔




