واشنگٹن امریکی جریدے ’جسٹ دی نیوز‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کو عالمی امن کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کی براہِ راست نگرانی میں القاعدہ سمیت دیگر کالعدم تنظیمیں افغانستان کو اپنا نیا ہیڈ کوارٹر بنا چکی ہیں۔
افغانستان ایک بار پھر عالمی دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ ترین پناہ گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں سے وہ اپنی کارروائیاں آپریٹ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان طالبان نے القاعدہ کو نہ صرف زمین فراہم کی ہے بلکہ انہیں ہر قسم کی آپریشنل سپورٹ بھی مہیا کر رہے ہیں۔ طالبان اور القاعدہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون نے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی برادری کے لیے سیکیورٹی کے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
امریکی جریدے کی یہ رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ طالبان اپنے عالمی وعدوں کے برعکس دہشت گرد گروہوں کے ساتھ قریبی روابط استوار کیے ہوئے ہیں، جس سے خطے میں عدم استحکام کا نیا دور شروع ہونے کا خدشہ ہے۔




