پاکستان
Trending

عالمی مارکیٹ میں تیزی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا دھماکہ، فی تولہ 6200 روپے مہنگا

 

کراچی : عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تھم گیا اور آج ایک بار پھر قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 62 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی شدت سے مرتب ہوئے ہیں۔
آج صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں کی صورتحال درج ذیل رہی۔ فی تولہ سونا (24 قیراط) قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 39 هزار 562 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 10 گرام سونا قیمت 5 ہزار 316 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 587 روپے ہو گئی۔ فی تولہ چاندی 460 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 354 روپے کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ہزار 168 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کا رجحان ایک بار پھر سونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جب بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھتی ہیں تو مقامی صرافہ بازاروں میں بھی اس کا اثر فوری طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button