پاکستان
Trending

سلامتی کونسل میں روسی قرارداد ویٹو: ایران میں جنگ بندی کی کوشش ناکام، خلیجی حملوں کے خلاف قرارداد منظور

 

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران میں جنگ بندی سے متعلق روس کی پیش کردہ قرارداد منظور نہ ہوسکی، جبکہ دوسری جانب خلیجی ممالک میں ایرانی حملوں کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کی جانب سے ایران میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پیش کی گئی، تاہم اسے مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہو سکی۔قرارداد کے حق میں صرف 4 ووٹ آئے جبکہ 2 ارکان نے مخالفت کی۔ امریکہ نے روس کی اس قرارداد کو ویٹو کر کے ناکام بنا دیا۔ کونسل کے 9 ارکان ووٹنگ کے عمل سے غیر حاضر رہے۔
ایک الگ پیش رفت میں، ایران کی جانب سے خلیجی ممالک میں کیے جانے والے حملوں کے خلاف قرارداد کونسل میں پیش کی گئی جو منظور کر لی گئی۔ پاکستان سمیت 13 ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔روس اور چین نے اس قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button