بین الاقوامی
Trending

پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ سفارتی کامیابی: اسرائیل اور لبنان 10 روزہ جنگ بندی پر آمادہ

 

واشنگٹن / بیروت: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کے "امن مشن” نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑی پیش رفت حاصل کر لی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ اسرائیل لبنان جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے، جسے عالمی سطح پر پاکستان کی مدبرانہ خارجہ پالیسی کا ثمر قرار دیا جا رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، اس جنگ بندی کی بنیاد پاکستان کی اس متحرک شٹل ڈپلومیسی نے فراہم کی جو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے تہران، ریاض اور واشنگٹن کے درمیان انجام دی۔ پاکستان نے ایک ایسے "غیر جانبدار پل” کا کردار ادا کیا جس نے متصادم فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد دی۔
جوزف عون نے اسے ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے پاکستان اور امریکہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔نیتن یاہو حکومت نے اپنی افواج کو کارروائیاں روکنے کا حکم دیتے ہوئے اسے "امن کا موقع” قرار دیا ہے۔
حزب اللہ نے بھی معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے کی ہامی بھر لی ہے، جس کے بعد سرحد کے دونوں اطراف گولہ باری تھم گئی ہے۔
یہ معاہدہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان اب محض علاقائی نہیں بلکہ ایک عالمی اثر و رسوخ رکھنے والی قوت بن چکا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی "پیس فارمولا” حکمتِ عملی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان عالمی تنازعات کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
معاہدے کے آغاز کے ساتھ ہی سرحد پر بین الاقوامی مبصرین تعینات کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے جاری انسانی المیے کے بعد اب خطے میں امن کی امید پیدا ہوئی ہے، جس کا سہرا پاکستان کی مخلصانہ قیادت کے سر جاتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button