بین الاقوامی
Trending

سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی فتح: عالمی سطح پر وقار بحال، صدر ٹرمپ پاکستانی قیادت کے معترف

 

اسلام آباد :پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی دور اندیشی اور مربوط خارجہ پالیسی کے باعث بین الاقوامی سطح پر ملک کے تشخص میں انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان کی آواز کو دنیا بھر کے اہم دارالحکومتوں میں نہ صرف سنا جا رہا ہے بلکہ اسے غیر معمولی اہمیت بھی دی جا رہی ہے۔
پاکستان کی قیادت نے ایک فعال سفارتی حکمت عملی کے تحت دنیا کے کلیدی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ حالیہ دوروں کے دوران درج ذیل ممالک روس، ترکیہ اور ایران سے ملاقاتیں ہوئیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی تعریف میں زمین و آسمان ایک کر دیے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پاکستانی قیادت کو "انتہائی مضبوط اور غیر معمولی” قرار دیتے ہوئے ان کی بصیرت کو شاندار قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ اعتراف پاکستان کی نئی اور مستحکم سفارتی پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے۔
عالمی برادری نے ایک بار پھر تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں دی ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی۔ امریکا سمیت تمام بڑی طاقتوں نے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔
ماہرینِ خارجہ امور کا کہنا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت کی "یکسوئی” نے پاکستان کو عالمی سطح پر وہ مقام دلایا ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے مفقود تھا۔ قیادت کی اسی بصیرت کی بدولت پاکستان آج عالمی سطح پر ایک پر اعتماد اور باوقار ریاست کے طور پر نمایاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button