بین الاقوامی
Trending

ایشیا کے معمر ترین ‘سرو’ کی تصویر وائرل، ایرانی صدر کا ساڑھے چار ہزار سالہ قدیم تاریخ پر فخر کا اظہار

 

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر اپنے ملک میں موجود ساڑھے چار ہزار سال پرانے ایک تاریخی درخت کی تصویر شیئر کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے ‘سرو’ کے اس درخت کو ایشیا کا قدیم ترین جاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ درخت اس سرزمین پر موجود ہے جو ساڑھے چار ہزار سال پہلے بھی "ایران” کے نام سے ہی پکاری جاتی تھی۔

عالمی سیاست اور سفارت کاری میں اس طرح کے نایاب اور تاریخی اثاثوں کو ملک کے ثقافتی فخر کے طور پر پیش کرنے کی روایت پرانی ہے۔ اس سے قبل چینی صدر نے بھی امریکی صدر کے دورۂ چین کے موقع پر انہیں اپنے ملک کے ایک انتہائی نایاب اور تاریخی حکومتی باغ کا دورہ کرایا تھا۔ ایرانی صدر کی جانب سے اس تصویر کو شیئر کرنے کا مقصد بھی دنیا بھر میں ایران کی ہزاروں سال پرانی تمدنی تاریخ اور گہرے تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button