پاکستان
Trending

تہران میں پاک ایران وزرائے داخلہ کی بیٹھک، مذاکرات اور سفارت کاری پر اصرار

 

تہران : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیکیورٹی امور، باہمی تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں امن کے استحکام کے لیے پاکستان کےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وژن اور مخلصانہ کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تعمیری کردار خطے کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک-ایران سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد قرار دیتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی اور علاقائی تنازعات کے حل کے لیے گولی کے بجائے سفارت کاری کا راستہ چننا ہوگا، کیونکہ صرف پرامن مذاکرات ہی دیرپا نتائج حاصل کرنے کا واحد اور مؤثر ترین راستہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button