بین الاقوامی
Trending

نیتن یاہو وہی کرے گا جو میں کہوں گا، ایران ڈیل کرے ورنہ بھگتے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، چین کے ساتھ تعلقات اور اپنی سیکیورٹی سے متعلق اہم ترین بیانات جاری کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے ڈیل نہ کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران کے معاملے پر ان کے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان مکمل اتفاق ہے۔ صدر کا دعویٰ تھا کہ "نیتن یاہو کو جو کہیں گے وہ کرے گا۔
چینی صدر سے ملاقات کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ اہم امور پر مثبت اور بہترین بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے چینی صدر کو ایک "بہت اچھا آدمی” بھی قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے سیکیورٹی کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بہت زبردست بال روم بنایا جا رہا ہے جس کی سخت ضرورت تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ بال روم جدید ترین سیکیورٹی سے لیس اور مکمل طور پر ڈرون پروف ہوگا تاکہ اسے انتہائی محفوظ بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button