پاکستان
Trending

فتنہ الخوارج اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا خطرناک ترین گٹھ جوڑ ثبوتوں کے ساتھ پکڑا گیا

 

راولپنڈی:پاکستان کو اندرونی طور پر انتشار اور افراتفری کا شکار کرنے کی ایک اور بڑی بیرونی سازش کا سنسنی خیز پردہ چاک کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج، بھارتی خفیہ ایجنسی "را” (RAW) اور ملک میں سرگرم کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان قائم خطرناک گٹھ جوڑ کو ناقابلِ تردید شواہد کے ساتھ بے نقاب کر دیا ہے۔
ملک دشمن عناصر کا یہ گلیڈ ایجنڈا اس وقت دنیا کے سامنے آیا جب افغانستان سے آپریٹ کرنے والے فتنہ الخوارج کے اہم کارندے خارجی شہزاد کی آڈیو اور ویڈیو ٹیپس منظرِ عام پر آئیں۔ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں واضح ہے کہ خارجی شہزاد افغانستان کی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے، بھارتی خفیہ ایجنسی کا تیار کردہ پاکستان مخالف بیانیہ پڑھ رہا ہے۔ حاصل شدہ آڈیو ریکارڈنگ سے ثابت ہوا ہے کہ مذکورہ خارجی دہشت گرد اس بھارتی بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے اندر موجود کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو احتجاج اور نقصِ امن پیدا کرنے کی باقاعدہ ہدایات اور ڈکٹیشن دے رہا تھا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق، اس گٹھ جوڑ کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کی آڑ لے کر ملک میں ریاست مخالف جذبات ابھارنا اور سیکیورٹی حالات کو خراب کرنا تھا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آڈیو اور ویڈیو شواہد سامنے آنے کے بعد اس ملک دشمن نیٹ ورک کی تمام کڑیاں مل چکی ہیں۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ان تمام مقامی مہروں اور سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے جو سرحد پار بیٹھے آقاؤں کے اشاروں پر ملک میں امن و امان تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button