پاکستان
Trending

انمول پنکی کے موبائل کی فرانزک رپورٹ، 100 جی بی ڈیٹا ریکور ہونے کا انکشاف

 

لاہور: منشیات کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے انمول پنکی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ تفتیشی افسر کو فراہم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں موبائل فون سے تقریباً 100 جی بی ڈیجیٹل ڈیٹا ریکور ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں ہزاروں تصاویر اور بڑی تعداد میں رابطہ نمبرز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فون سے 75 ہزار سے زائد تصاویر جبکہ 13 ہزار سے زیادہ افراد کے فون نمبرز اور دیگر رابطہ معلومات حاصل کی گئی ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق برآمد ہونے والے ڈیٹا کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ کیس سے متعلق مزید معلومات اور ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ تحقیقات میں اہم معاون ثابت ہوگی اور آئندہ کارروائی کا فیصلہ حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button