اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان حساس معاملات پر پاکستان نے محتاط اور ذمہ دارانہ سفارتی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اس معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور تمام سفارتی رابطے انتہائی رازداری اور احتیاط کے ساتھ جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوری میڈیا تشہیر کے بجائے خاموش سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے تاکہ پیچیدہ علاقائی مسئلے کے حل کے لیے مؤثر ماحول پیدا کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں مختلف سطحوں پر رابطہ کاری جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس سفارتی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل کی ترجیح خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کا فروغ ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ مسائل کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔




